۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بالصور/ مراسيم إزاحة الستار عن موقع وكالة أنباء الحوزة باللغة الهندية في معرض الإعلام بالعاصمة الإيرانية طهران

حوزہ/ ایران میں ہندوستان کے ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے کہا: ہندی زبان میں دنیا میں اس قدر وست پیدا کر لی ہے کہ جسے اس زمانے میں نظر انداز نہیں کیا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی میڈیا کی چوبیسویں نمائش میں حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایران میں ہندوستان کے ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی زبان کی ویب سائٹ کا افتتاح باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی سائٹ کے ساتھ ضروری تعاون فراہم کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں، ہندی زبان دنیا میں اس قدر پھیل چکی ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، یہ زبان صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ دنیا میں دوسرے ممالک میں اس زبان کو بہت ہی ذوق و شوق کے ساتھ بولا جاتا ہے۔

ایران میں ہندوستان کے ثقافتی مشیر نے کہا کہ ہندوستان کی تمام بڑی یونیورسٹیوں میں فارسی کا شعبہ موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے ایرانی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی زبان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا: سیاسی اور ثقافتی نقطہ نظر سے فارسی بولنے والے افراد ہندی کی جانب رجوع کر رہے ہیں، مذہبی مواد کے اعتبار سے بھی اگر دیکھیں تو ہندی زبان میں بہت سے مواد آمادہ کیے گئے ہیں، اور یہ ایک اچھا قدم ہے۔

بلرام شکلا نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہندی زبان اور رسم الخط کو کافی فروغ مل رہا ہے، اگر ہم فارسی ادب اور مکتب تشیع کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں ہندی زبان کا سہارا لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا: آج ہندوستان کے حتیٰ بہت سے مسلمان بھی فارسی اور اردو رسم الخط سے واقفیت نہیں رکھتے، آج اگرچہ ہندوستان میں اردو کافی مقبول ہے، لیکن اسے ہندی زبان میں تحریر کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .